تلنگانہ

تلنگانہ میں پرانے طریقے پر ہی جاری ہوں گے ڈرائیونگ لائسنس

حیدرآباد _ 3 جون ( اردولیکس) تلنگانہ ریاست میں ڈرائیونگ لائسنس کچھ دنوں تک پرانے طریقے پر ہی محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفاتر میں جاری کیے جائیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ریاستی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو آسان بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے نئے رہنما خطوط کا جواب نہیں دیا ہے۔ نتیجے کے طور پر، گاڑی چلانے والوں کو پرانے طریقے سے ہی  لرنرز لائسنس کے لیے سلاٹ بک کرانا پڑے گا اور متعلقہ آر ٹی اے آفس میں تحریری امتحان میں حاضر ہونا پڑے گا۔ اس کے بعد مستقل لائسنس صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب کوئی مقررہ وقت میں ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کر لے۔

 

مرکزی حکومت کے نئے قواعد کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آر ٹی او آفس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف آر ٹی اے کے  رجسٹرڈ پرائیویٹ ڈرائیونگ اسکول ہی ٹیسٹ کرواتے ہیں اور موٹرسائیکلوں کو لرننگ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔لرننگ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر آر ٹی او آفس میں مستقل  لائسنس کے لیے درخواست داجل کرسکتے ہیں ۔ وہ لوگ جنہوں نے آر ٹی او کے مسلمہ ڈرائیونگ اسکول میں گاڑی چلانا سیکھی ہے صرف  انہیں ہی  ٹیسٹ کے لیے آفس میں حاضر ہونا ہوگا۔

 

نئے قواعد کے مطابق آلودگی کم کرنے کے لیے 9 لاکھ پرانی سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔ تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں پر 1000 سے 2000 تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر نابالغ افراد گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے تو 25000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور گاڑی کے مالک کا ڈرائیونگ رجسٹریشن کارڈ منسوخ کر دیا جائے گا۔ پکڑے گئے نابالغ کو 25 سال کی عمر تک ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button