تلنگانہ

بارش کے پیش نظر چیف منسٹر تلنگانہ کا دورہ میدک ملتوی

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راوکا دورہ میدک ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس مہینہ کی 19تاریخ کو وہ ضلع میدک کا دورہ کرنے والے تھے۔

 

 

دفتر چیف منسٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے زبردست بارش کی پیش قیاسی اور ایلو الرٹ جاری کرنے کے پیش نظر یہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

 

چیف منسٹر اس مہینہ کی 23 تاریخ کو میدک کا دورہ کریں گے جہاں وہ کلکٹرآفیس ایس پی آفیس کے علاوہ بی آرایس پارٹی کے دفترکا بھی افتتاح انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button