تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے چو محلہ پیلیس میں مکرم جاہ بہادر کا آخری دیدار کیا _ پرنسس اسری کو دیا پرسہ

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد کے چو محلہ  پیلس میں حیدرآباد اسٹیٹ کے آخری نظام مرحوم نظام میر برکت علی  مکرم جاہ بہادر کی جسد خاکی کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے اللہ سے ان کی روح کو سکون کی دعا کی۔ چیف منسٹر نے آخری نظام کے سوگوار لواحقین بالخصوص پرنسس اسری کو پرسہ دیا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء محمود علی، ویمولا پرشانت ریڈی، رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار، رکن اسمبلی بلکا سمن، اے جیون ریڈی، تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیرمین ای انجنیا گوڑ، وقف بورڈ کے سابق چیرمین محمد سلیم، حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button