اسپشل اسٹوری

80 سال کا دلہا 75 سال کی دلہن۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد ۔ 80 سال کے دولہے نے 75 سال کی دلہن سے شادی کی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نیلی گورو منڈل کے وسترم تانڈہ سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ سمیڈا نائک کی عمر 80 سال ہے

 

اور ان کی بیوی کی عمر 75 سال بتائی گئی ہے جس کا نام گوگلوتو لالماں ہے۔ شادی کی خبر سن کر آپ چونک جائیں گے لیکن یہ ان کی پہلی شادی نہیں ہے بلکہ یہ اس جوڑے کی کئی سال قبل شادی ہوچکی ہے ان کو پوترے پوتریاں، نواسہ نواسیاں ہیں۔ انہوں نے روایتی طور پر ان کے رسم و رواج کے مطابق دوسری مرتبہ شادی کی۔ ان کے پوترے یاکوب کی سالگرہ کے موقع پر دادا دادی کی دھوم دھام سے شادی کی گئی۔

 

اس معمر جوڑے کی شادی کو دیکھنے کے لیے تانڈے کے لوگ جمع ہوئے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس کو ہندوؤں میں “سشتی پورتی” کہتے ہیں جو شادی کی ۵۰ ویں سالگرہ کے موقع پر کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button