تلنگانہ

کرناٹک کی طرح خواتین کو بسوں میں مفت سفر، غریبوں کو باریک چاول، وظائف اور 200 یونٹ مفت برقی سربراہ کی جائے گی۔تلنگانہ کے عوام سے کانگریس لیڈر شیو کمار کا وعدہ

حیدرآباد۔ کانگریس کے سینئر قائد و کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے عوام سے محبت کا ہی نتیجہ ہے کہ سونیا گاندھی نے علیحدہ ریاست کی تشکیل کو یہ یقینی بنایا۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ دینے والی کانگریس پارٹی کا شکریہ ادا کریں۔

 

انتخابی مہم کے دوران آج کانگریس کی دوسرے مرحلے کی وجئے بھیری بس یاترا ضلع وقار آباد کے تانڈور سے شروع ہوئی۔ اس موقع پر شیو کمار نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس نے جن پانچ گیارنٹی اسکیمات کا اعلان کیا تھا اس پر عمل آوری کی جا رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر شک ہے تو چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کرناٹک آکر اس کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ شیو کمار نے کہا کہ کانگریس وہ واحد پارٹی ہے جو غریبوں کے تعلق سے سوچتی ہے۔ کرناٹک میں 200 یونٹ مفت برقی سربراہی کی جا رہی ہے، گروہ لکشمی اسکیم کے تحت ایک کروڑ سے زائد خواتین کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔

 

وعدے کے مطابق غریبوں کو 10 کلو باریک چاول مفت سربرا کیے جا رہے ہیں اور کرناٹک میں خواتین کو مفت بس میں سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جب کوئی وعدہ کرتی ہے تو اس کا مطلب اسے پورا کیا جاتا ہے۔ شیو کمارنے سوال کیا کہ کے سی آر کی جانب سے کیے گئے وعدے کیا ان دس سالوں میں پورے کیے گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے پر گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری کی جائے گی۔ شیو کمار کمار نے اس یقیٹ کا اظہار کیا کہ 9 دسمبر کے بعد تلنگانہ میں کانگرس کی حکومت کا قیام یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button