تلنگانہ

تلنگانہ میں سرور ڈاون۔ اراضیات کے رجسٹریشن کا عمل رک گیا

حیدرآباد: تلنگانہ میں غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشنز (زمین کی رجسٹریشن) کےعملہ میں آج خلل پڑا۔ اسٹیمپس اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے رجسٹریشن کا عمل رک گیا۔

 

 

بنیادی طور پر دستاویزات کی اسکیننگ، سب رجسٹراروں کو ہر دستاویز کے اندراج کے لیے بائیو میٹرک کے ذریعے لاگ ان کرنے کی ضرورت ہوتی ہے سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے یہ کام متاثر ہوا۔

 

 

مختلف تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ریاست بھر میں 140 سے زائد سب رجسٹریشن دفاتر میں رجسٹریشن کی کاروائی نہیں ہوسکی۔ معلوم ہوا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل رک جانے کی وجہ سے حکومت کو 40 تا 50 کروڑ کا نقصان ہوا

متعلقہ خبریں

Back to top button