انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔ غیر ملکی باشندون کے لئے گھریلو ملازمین کا ویزا حاصل کرنے کے شرائط

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت میں ملازم پیشہ میاں بیوی یا بڑی فیملی رکھنے والے غیر مقیم باشندوں کو گھریلو ملازمین درکا ہوتے ہیں اور ان کی ترجیح اپنی ملک کے رہنے والوں کی ہوتی ہے۔

 

گھریلو ملازمین کا ویزا صاصل کرنے سے متعلق واضاحت جاری کرتے ہوئے سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے خصوصی پروگرام ’مساند‘ نے کہا ہے کہ کسی مقیم غیرملکی کو اپنے ملک سے گھریلو عملے کو بلوانے کی اجازت نہیں، مقیم غیرملکی اپنے ہم وطن کے لیے گھریلو ویزے کی درخواست نہیں دے سکتا۔

 

یاد رہے سعودی عرب میں مقیم وہی غیرملکی گھریلو عملہ بلانے کے لیے ویزا جاری کراسکتا ہیں جن کی کم از کم تنخواہ دس ہزار ریال ہو۔پہلی مرتبہ گھریلو کارکن کے ویزے کےلیے ایک لاکھ ریال بینک زر ضمانت جمع کرا کے مالی استعداد ثابت کرانا ضروری ہے۔

 

گھریلو کارکن کے دوسرے ویزے کےلیے کم از کم تنخواہ بیس ہزار ریال اور بینک سے دو لاکھ ریال زرضمانت جمع کرانا شرائط میں شامل ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button