تلنگانہ

کاماریڈی میں فیس کی رقم جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبہ تنظیموں کی زبردست ریلی _ محمد علی شبیر کا خطاب

کاماریڈی _ 20 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کاماریڈی میں طلبہ کے اسکالرشپ کے بقایاجات اداکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء تنظیم کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں سابق وزیر محمد علی شبیر نے  شرکت کی ۔  اج 12بجے دن سی ایس آئی گراونڈ سے طلباء تنظیم ایس ایف آئی ،  پی ڈی ایس او تنظیم کی ریلی میں سابق وزیر محمد علی شبیر نے پیدل چلتے ہوئے ریلی کی قیادت کی۔

کاماریڈی بلدیہ کے روبرو محمد علی شبیر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راو کو تنقید کا  نشانا بناتے ہوئے کہا کہ  فیس ریمبرسمنٹ اسکیم کو کانگریس حکومت نے شروع کیا تھا مگر تلنگانہ حکومت نے  تین سال سے بند کردیا ہے طلباء کے حقوق کا تحفظ کانگریس کی زمہ داری ہے  کے سی آر  کو چین سے رہنے نہیں دیا جائے گا تب تک طلباء طالبات کی فیس ادا نہیں کی جاتی

محمد علی شبیر کے خطاب کے بعد  نظام ساگر چوراہا پر طلبہ نے کے سی آر کا علامتی پتلہ نذر آتش نظر کیا۔ طلباء تنظیم کے ہمراہ کانگریس قادین و کارکن کی کافی تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button