بزنس

حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں کل سے فی سلنڈر کی نئی قیمت اس طرح رہے گی !

نئی دہلی _ 29 اگست ( اردولیکس) مرکزی حکومت نے گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں 200 روپے کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق کل یعنی چہارشنبہ 30 اگست سے لاگو ہوگا۔

 

وزیرآعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں پکوان گیاس سلنڈر کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ میں لئے گئے  فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پکوان گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ پی ایم مودی کی طرف سے ملک کی خواتین کو اونم اور رکشا بندھن پر تحفہ ہے۔

 

ہندوستان بھر کے گھریلو صارفین کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے، نریندر مودی حکومت نے منگل کو کھانا پکانے کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں 200 روپے تک کمی کا اعلان کیا۔

 

شہر کے نام اور سلنڈر کی نئی  قیمتیں چہارشنبہ سے لاگو ہوں گی (14.2 کلو گرام سلنڈر)

نئی دہلی 903

ممبئی 902.5

کولکتہ 929

چنئی 908.5

بنگلورو 905.5

احمد آباد 910

حیدرآباد 955

پٹنہ 1,001

بھوپال 908.5

جے پور 906.5

لکھنؤ 940.5

متعلقہ خبریں

Back to top button