تلنگانہ

بیرسٹر اسدالدین اویسی کی حیدرآباد سے ریکارڈ ساز ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی

حیدرآباد _ 4 ،جون ( اردولیکس) حیدرآباد لوک سبھا کی باوقار نشست پر اس پارٹی کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ریکارڈ سطح کی اکثریت حاصل کرتے ہوئے پھر ایک مرتبہ حیدرآباد میں مجلس کا پرچم لہرایا ۔بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مسلسل پانچویں مرتبہ حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

 

اس مرتبہ بی جے پی نے صدرمجلس کے خلاف مادھوی لتا کو میدان میں اتارا تھا جبکہ محمد ولی اللہ سمیر نے کانگریس کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیا۔ بیرسٹر اویسی نے 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے بی جے پی کو شکست دے دی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد مجلس اتحاد المسلمین کا مضبوط قلعہ ہے۔ اسد الدین اویسی 2004 سے لوک سبھا میں حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں۔

 

انھوں  نے 2019 کے انتخابات تقریباً تین لاکھ ووٹوں کے فرق سے بی جے پی کے امیدوار کو شکست دیتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اس مرتبہ بھی عوام نے بیرسٹراسد اویسی کو کامیاب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button