تلنگانہ

سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو باتھ روم میں پھسل کر گر پڑے

حیدرآباد _ تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر و صدر بی آر ایس  چندر شیکھر راؤ زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی نصف شب ایراولی کے فارم ہاؤس کے باتھ روم میں پھسل کر گرنے سے ان کے کولہے کی ہڈی میں فیکچر آگیا ۔ گھر والوں نے انہیں فوری طور پر حیدرآباد کے یشودا اسپتال لے گئے ۔ ڈاکٹر اس وقت ان کا علاج کر رہے ہیں۔ مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button