جنرل نیوز

ایم اے ستار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان جنوبی ہند سے واحد رکن

 

مرکزی حکومت وزارت تعلیم کے محکمہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی تشکیل جدید عمل میں آئی ، وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ مکتوب میں بتایا گیا کہ جناب دھرمیندر پردھان ، مرکزی وزیر تعلیم ، اس نئی تشکیل شدہ کونسل کے چیرمین ہونگے ، جنوبی ہند سے اُردو طبقہ سے جناب محمد عبدالستار سینیر صحافی وایڈیٹر ” دیش کا سہارا کو تین سالہ معیاد کے لئے وزارت تعلیم نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کا رکن نامزد کیا۔ جناب ایم سے ستار نے رکن نامزد کرنے پر مرکزی حکومت بالخصوص مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پر دھان سے اظہار تشکر کیا اور اُردو کی ترقی کیلئے ہرممکن کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button