تلنگانہ

جے این جے سوسائٹی سے وابستہ صحافیوں کو پیٹ بشیر آباد کی 38 ایکڑ اراضی دینے حکومت پابند عہد : ملو روی

حیدرآباد _ تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے نائب صدر  و سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ملوروی نے تیقن دیا کہ وہ کانگریس حکومت کی جانب سے جواہر لال نہرو جرنلسٹس کوآپریٹو ہاؤزنگ سوسائٹی سے وابستہ صحافیوں کو پیٹ بشیر آباد کی 38 ایکڑ اراضی دے دی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے صحافیوں کو اراضی فراہم کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ موجودہ حکومت اس فیصلے پر عمل درآمد کرے گی ۔ جمعرات کو جے این جے ہاؤزنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام رویندرا بھارتی سیف آباد میں منعقدہ اجلاس میں ڈاکٹر ملوروی نے ریاستی وزراء پی سرینواس ریڈی اور ٹی ناگیشور راؤ کے پیامات پڑھکر سنائے ۔

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے انتخابی منشور میں صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے جو وعدے کئے ان پر عمل آوری کی جائے گی۔ بانی رکن سوسائٹی پی وی رمنا راؤ نے صدارتی تقریر میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کانگریس حکومت جلد سو سائٹی کو پیٹ بشیر آباد کی 138 ایکڑ اراضی فراہم کرنے کے اقدامات کرے گی ۔ رکن سوسائٹی اشوک ریڈی نے سابق حکومت پر انہیں پولیس کے ذریعہ ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ اس اجلاس میں ارکان کی تائید سے سوسائٹی کی مینیجنگ کمیٹی کو تحلیل کرنے کے لئے متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے جے این جے ہاؤ زنگ سوسائٹی کو اراضی فراہم کرنے سے متعلق یقین دہانی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ تمام ارکان نے متفقہ طور پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کے مشورے کے مطابق ایک نئی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس کو مخاطب کرنے والوں میں جے این جے ہاؤ زنگ سوسائٹی کے ارکان منولہ کی نا گا بھوشن راؤ کی سرینواس راؤ، چترا، حسن شریف محمد رضی الدین احمد ادئے سری چند رایم نشمن، محمد رفیع امریندر دیگر نے بی مخاطب کیا ۔ نرسنگ راج نے کارروائی چلائی اور شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button