تلنگانہ

ٹی وی ڈش کیبل نے میری جان بچائی _ تلنگانہ کے این آر آئی نے کویت آتشزدگی کا سانحہ بیان کیا

جدہ، 13 جون ( عرفان محمد) کویت میں آتشزدگی کے ایک بڑے سانحے سے بچ جانے والے  گنگیا نے کہا کہ ” کثیف دھوئیں کی وجہ سے عمارت میں ہر طرف  اندھیرا تھا، اور میں چیخوں کے سوا  کچھ نہیں دیکھ سکتا تھا، جس میں اب تک 45 ہندوستانی ہلاک ہو گئے تھے۔

 

سانحہ کے بارے میں بیان کرتے ہوئے، گنگیا جو منچیریال ضلع کے لکشٹی پیٹ منڈل کے کوماگوڈیم کے رہنے والے ہیں اور اب کویت کے عدن ہاسپٹل زیر علاج ہیں، نے فون پر ‘ نمائندے اردولیکس کو بتایا کہ اس تباہ کن عمارت میں ریاست تلنگانہ کے پانچ مزدور مقیم تھے اور سبھی محفوظ ہیں

 

"ہم اچانک چیخوں سے چونک گئے، میرے روم میٹ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی، تاہم، میں ان کا پیچھا کرنے میں ناکام رہا تھا، میں نے  دیوار کے   سہارے کی بنیاد پر دیوار کو چھوٹے ہوئے   آخر تک چلا گیا پھر سیڑھیاں ملیں اور پہلی منزل تک پہنچنے کے لیے نیچے اتر  گیا۔پہلی منزل تک پہنچنے کے بعد، میں نے اپنی آنکھیں کھولیں اور کھڑکی سے مجھے ایک ٹی وی ڈش کیبل نظر آئی  اور میں نے ٹی وی کیبل کی مدد سے پارکنگ شیڈ پر چھلانگ لگا دی۔

 

اس سانحہ کے بعد کویت کا دورہ کرنے والے مملکتی وزیر خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے جمعرات کو گنگیا کی عیادت کی جو ہاسپٹل میں زیر علاج ہے  میدک کے دوباک منڈل کے دیوراجم اور راجنا سرسلہ ضلع کے اشوک بھی زخمی ہوئے اور ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔

 

ہندوستانی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ آندھراپردیش کے تین تلگو افراد  ستیہ نارائنا، ایشورڈو، دونوں مغربی گوداوری ضلع  اور  سریکاکولم ضلع کے  لوکانادم  کویت آتشزدگی واقعہ میں فوت ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button