تلنگانہ

ووٹ ڈالتے تو ڈالو نہیں ڈالتے تو مت ڈالو : مسلم خواتین سے نظام آباد بی جے پی امیدوار ڈی اروند کا جواب

نظام آباد _ 30 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ میں نظام آبادوک سبھا کے بی جے پی امیدوار دهرماپوری اروند کو مسلم خواتین کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے بی جے پی امیدوار دهر ماپوری اروند کو مسلم خواتین کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر مینڈوار منڈل پہنچے تھے جہاں خواتین نے ان کو روک دیا۔ اس موقع پر ایک برقعہ پوش خاتون نے ان سے سوالات کئے جس پر اروند کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ووٹ ڈالتے تو ڈالو نہیں ڈالتے تو مت ڈالو اس پر برہم مسلم خاتون جو دیگر مسلم خواتین کے ساتھ وہاں کھڑی تھی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ ان کو ووٹ نہیں ڈالیں گی۔ خواتین کی برہمی کو دیکھ کر اروند وہاں سے جانے لگے ۔

 

اسی دوران ان کے حامیوں نے جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ اروند کی روانگی کے بعد بھی مسلم خواتین نے ان پر برہمی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس واقعہ کی ویڈیوز سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button