انٹر نیشنل

سعودی عرب میں خواتین اہم عہدوں پر تعینات ہیں: شیخ السدیس 

ریاض ۔ کے این واصف

بین الاقوامی یوم خواتین کے حوالے سے بہت سی اہم شخصیات نے اظہار خیال کیا۔ اس سلسلہ میں حرمین شریفین اتھارٹی میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ اسلام میں خواتین کو بلند و باعزت مقام دیا ہے۔ معاشرے کی ترقی اور تعمیر میں خواتین کا کردار بے حد اہم ہے۔

 

سبق نیوز کے مطابق شیخ السدیس کی جانب سے عالمی یوم نسواں کے موقع پر جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے خواتین کو اہم عہدوں پرتعینات کیا اور انہیں قائدانہ فرائض بھی سونپے جسے انہوں بخوبی نبھایا اور اپنی قابلیت کو بھی تسلیم کرایا۔

 

انہوں نے مزید کہا مملکت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے خاص کر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد میں انہیں ہرطرح سے احترام و عزت دیتے ہوئے بااختیار بنایا اور مثالی و موزوں ماحول فراہم کیا۔

 

انھون نے کہا کہ حرمین شریفین میں آنے والی زائر خواتین کی رہنمائی اور مدد کےلیے بھی سعودی خواتین کا کردار نمایاں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button