این آر آئی

سعودی عرب میں برفباری کا آغاز، کئی علاقوں میں شدید سردی کی لہر

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مملکت کے بیشتر علاقوں میں ان دنوں سردی کی شدید لہر ہے۔ مملکت کے چند حصوں میں برف باری بھی ہورہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں برفباری کے موسم کا آغاز ہوگیا۔ تبوک ریجن کے پہاڑی علاقے اللوز نے سفید چادر اوڑھ لی۔

قومی مرکز کے ماہر عقیل العقیل کا کہنا ہے کہ’ مملکت کے بیشترعلاقوں میں موسم غیر مستحکم رہے گا۔مشرقی ریجن، ریاض اور ان کی متعدد کمشنریوں میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔

گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ تیز ہواؤں کا سلسلہ پیر کو الجوف، حدود شمالیہ میں شروع ہوگا پھر منگل سے حائل، قصیم، الشرقیہ اور ریاض تک پھیل جائے گا۔
گرد آلود ہوائیں، نجران، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور اس کے ساحلی مقامات کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔
ان مقامات پر کم ازکم درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ منفی سے چار سینٹی گریڈ منفی تک جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button