انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی یوم پیدائش پر گوگل کا ڈوڈل کے ذریعہ خراج

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی آج 60 ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر گوگل سرچ انجن نے اداکارہ کی یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی ڈوڈل بنا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ گوگل نے اپنے ڈوڈل پر مختلف فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سری دیوی کی رقص کرتے ہوئے پیش کیا۔ وہ بالی وڈ کی پہلی سپر اسٹار تھیں۔

 

 

سری دیوی کو سال 2013 میں باوقار پدم شری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔گوگل کے ڈوڈل پر سری دیوی کی مسکراہٹ والی تصویر شائع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سری دیوی کی پیدائش 13 اگست 1963 کو تمل ناڈو میں ہوئی تھی۔ انہوں نے محض چار سال کی عمر میں تمل فلم کندن کرونائی سے اپنے فلمی کیریئر کا اغاز کیا تھا۔ سری دیوی نے تمل، کنڑ کے علاوہ تلگو اور ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

 

انہوں نے تقریبا 300 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی۔ گوگل نے کہا ہے کہ سری دیوی نے ہندوستانی سینما میں خواتین کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے لیے نئی راہیں نکال کر فلم انڈسٹری میں ہمیشہ کے لیے اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ انہیں اپنے وقت کے عظیم ترین ہندوستانی اداکاروں میں سے ایک کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button