تلنگانہ

نظام آباد میں ایپا اسکاننگ و ایکسرے سنٹرمیں خواتین کی عریاں تصاویر و ویڈیو بنانے کے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز

نظام آباد میں ایپا اسکاننگ و ایکسرے سنٹرمیں خواتین کی عریاں تصاویر و ویڈیو بنانے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز

ضلع کلکٹر کی ہدایت پر چار رکنی ٹیم کی تشکیل۔اندرون ایک ہفتہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

 

نظام آباد، 29/مئی(اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے پوچماں گلی مندر کے قریب واقع ڈاکٹر ایپا چندر شیکھر سنکراکے زیر نگرانی چلائے جانے والے ایپا ڈائیگناسٹک اسکاننگ اینڈ ڈیجیٹل ایکسرے سنٹرمیں مختلف امراض کے علاج کے سلسلہ میں جانے والے خواتین کی اسکاننگ و ایکسرے کے دوران عریاں تصاویر و ویڈیو کے ذریعہ لڑکیوں و خواتین کو جنسی طورپر ہراساں و پریشان کرنا اور دھمکیاں دینے جیسے واقعات سے نظام آباد میں تشویشناک ہلچل سی پیدا ہوگئی ہے۔

 

عریاں فوٹو و ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائیرل ہونے کی وجہہ سے متاثرین ضلع انتظامیہ سے رجوع ہوکر ایپا ڈائیگناسٹک اسکاننگ اینڈ ڈیجیٹل ایکسرے سنٹرکے ذمہ داروں و آپریٹر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے جس کے پیش نظر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ضلع نظام آباد کے عہدیداروں پر مشتمل ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اندرون ایک ہفتہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے

۔اور ایپا ڈائیگناسٹک اسکاننگ اینڈ ڈیجیٹل ایکسرے سنٹرکو واقعہ کے سلسلہ میں نوٹس جاری کردی۔ اس چار رکنی کمیٹی میں ڈاکٹر انوپماہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ گائناکولوجسٹ، گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل، ڈاکٹر شراونی اسسٹنٹ پروفیسر ریڈیالوجی سرکاری دواخانہ نظام آباد، ڈاکٹر انجنا ڈپٹی ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسرنظام آبادڈویژن، ڈاکٹر لاونیا پروگرام آفیسر ایم سی ایچ سرویسس نظام آباد شامل ہیں۔ جس پرڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر تکارام راتھوڑ کی زیر قیادت یہ چار رکنی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

یہ چار رکنی کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ پر ضلع کلکٹر کاروائی کریں گے۔ یہاں یہ ذکر ضروری ہوگا کہ علاج و معالجہ کے سلسلہ میں ڈاکٹرس کے ایماء پرلڑکیاں و خواتین اسکیاننگ و ایکسرے رپورٹ حاصل کرنے کیلئے اسکیاننگ ڈیاگنوسٹک سنٹر جاتی ہیں اس طرح کے پیش آئے جنسی ہراسانی واقعات کے پیش نظر خواتین بالخصوص مسلم خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنے خاندانی مرد حضرات کے ساتھ متعلقہ ڈاکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے اسکیاننگ کروانے کی ضرورت سے متعلق دریافت کریں اوراسکیاننگ سنٹر خواتین کے ساتھ پہنچ کر اپنی موجودگی کا اسکیان سنٹر آپریٹرس کو احساس ضرور دلائیں تاکہ کوئی اس طرح کی شرمناک حرکت کرنے کی جرأت نہ کرسکے

 

۔ عام طورپر یہ دیکھاجاتا ہے کہ کسی بھی خانگی دواخانہ و نرسنگ ہوم اور ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے انتظامیہ مریضوں کے علاج کے بہانے بعض اوقات غیر ضروری طورپر اسکیاننگ ایکسرے و دیگر معائنے کرواتے ہوئے رپورٹ لانے کی ہدایت دیتے ہیں۔ لیکن ایسے مفاد پرست ڈاکٹرس و دواخانہ انتظامیہ بھی ہے جو اسکیاننگ و معائنے کی رپورٹ کروانے پر خفیہ طورپر کمیشن بھی حاصل کرنے سے گریز نہیں کرتے۔

 

اوربعض اوقات غیر ضروری طورپر بھی اپنے فائدے کیلئے اس طرح کے اسکیاننگ و رپورٹ بھی منگواتے ہیں جس سے مریض لاعلم تو رہتاہے وہیں مالی طورپر زیر بار بھی ہوجاتا ہے۔جو غور طلب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button