نیشنل

اسٹیل میان آف انڈیا جمشید جے ایرانی اب نہیں رہے

حیدرآباد _1 نومبر ( اردو لیکس) ٹاڑا اسٹیل کے سابق ایم ڈی جمشید جے ایرانی (86) جنہیں اسٹیل میان  آف انڈیا کہا جاتا ہے، اب نہیں رہے۔ انہوں نے پیر کی آدھی رات کو جمشید پور کے ٹاٹا مین ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔ پسماندگان میں بیوی ڈیزی اور تین بچے ہیں۔ ٹاٹا اسٹیل نے ان کی موت پر تعزیت کی۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ جمشید ایرانی جون 2011 میں ٹاٹا اسٹیل کے بورڈ سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے چار دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ہندوستانی صنعت اور ٹاٹا کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1963 میں برٹش آئرن اینڈ اسٹیل ریسرچ ایسوسی ایشن، شیفیلڈ میں ایک سینئر سائنٹیفک آفیسر کے طور پر کیا۔

 

1968 میں ہندوستان واپس آنے کے بعد، انہوں نے ٹاٹا اسٹیل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (R&D) کا عہدہ سنبھالا۔ 1979 میں جنرل منیجر اور 1985 میں صدر مقرر ہوئے۔ انہوں نے 1992 میں منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج سنبھالا اور جولائی 2001 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے ناگپور یونیورسٹی سے ارضیات میں ایم ایس سی اور شیفیلڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔ انہیں حکومت ہند نے پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا تھا۔ جھارکھنڈ کے وزیر صحت بننا گپتا نے ایرانی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہ ایک قابل اور عظیم رہنما کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button