اسپشل اسٹوری

ماں پرظلم، رحیم نامی لڑکا پہنچ گیا پولیس اسٹیشن۔ باپ کے خلاف کردی شکایت

حیدرآباد: باپ کے خلاف کمسن بیٹا پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع باپٹلہ کے کرلا پالم منڈل میں پیش آیا۔ سب انسپکٹرشیوایا کے مطابق کرلا پالم پنچایت کے اولڈ اسلام پیٹ کے رہنے والے سبحانی کی شادی دس سال قبل سبحان بی سے ہوئی تھی۔ انھیں 9 سال کا بیٹا ہے جس کا نام رحیم بتایا گیا ہے۔ شوہرروزانہ حالت نشہ میں گھرآکراپنی بیوی کو ہراساں کیا کرتا تھا۔ مارپیٹ بھی کرتا تھا۔ اپنی ماں پر ظلم ہوتا دیکھ کر 9 سالہ رحیم پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اورپولیس سے اپنے باپ کی شکایت کی۔ پولیس نے لڑکے کی بات سننے کے بعد سبجان اوراس کی بیوی کو طلب کرکے ان کی کونسلنگ کی۔ دوبارہ ایسی حرکت کرنے پرسبحانی کو قانونی کاروائی کی انتباہ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button