تلنگانہ

کھمم میں جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کا جلسہ اصلاح معاشرہ

کھمم سے حافظ جواد احمد کی رپورٹ

اسلام مکمل نظام زندگی ہے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے تمام چیزوں کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا یکساں سول کوڈ کے ذریعے شریعت میں مداخلت کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار تلنگانہ کے شہر کھمم میں واقع بہکتا رام داس کلاکشیترم میں جماعت اسلامی ہند شہر کی جانب سے منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین سے مہمان مقررات محترمہ جلیسہ سلطانہ یسین صاحبہ ایڈوکیٹ کنوینر شعبہ خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ محترمہ ڈاکٹر جوھر جہاں صاحبہ کل ہند مجلس تعمیر ملت نے کیا

جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مکمل نظام زندگی ہے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے شوہر بیوی والدین رشتےداروں پڑوسیوں اور وراثت کے معاشرے میں آداب کے تمام احکامات کو تفصیل سے بیان کیا اور اللہ تعالی نے کامیابی کا دارومدار اپنی اطاعت میں رکھا ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی زندگی میں اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی زندگی کو خوشگوار بنائیں تاریخ گواہ ہے کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی سے جب پوچھا گیا کہ قانون اور دستور کیسا ہونا چاہیے تو اس وقت بابائے قوم مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رض اللہ عنہ کے قائم کردہ نظام کو رائج کیا جائے جس کے ذریعے ملک و دنیا میں امن و امان اور تمام لوگوں کو انصاف فراہم ہوگا

 

آج ہمارے ملک میں مرکزی حکمران ایک ملک اور ایک قانون کی بات کرتے ہوئے یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ہمارے ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں مختلف ثقافتوں اور مختلف روایات کے ساتھ زندگی گزار تے ہیں اور یہ حق ہمیں ہمارے ملک کے دستور نے دیا ہے یکساں سول کوڈ کے نام پر شریعت میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا مسلم پرسنل لا میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

 

ملک کے بسنے والے تمام مذاھب کے لوگوں کو اپنے اپنے مذہب پر چلنے کی مکمل آزادی دی گئی جلسہ کی صدارت محترمہ ناصرہ خانم صاحبہ سابقہ سکریٹری جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے کی جلسہ میں جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے ذمداران کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد شریک تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button