تلنگانہ

میرے لئے ٹریفک کو نہ روکا جائے۔ چیف منسٹر تلنگانہ

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے ایک اور سنسنی خیز فیصلہ کیا ہے۔

 

انہوں نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ان کے قافلے کے لیے ٹریفک کو روکا نہ جائے۔ ریونت ریڈی نے مشورہ دیا کہ ان کے لیے ٹریفک کو مشکلات نہ ہونے پائے اس طریقہ سے ان کے قافلہ کے گزرنے کا انتظام کیا جائے عام ٹریفک کے ساتھ ہی ان کے قافلہ کو گزرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

 

کل سے عام ٹریفک کے ساتھ ہی ریونت ریڈی کا قافلہ گزارنے کے لیے عہدیداروں کی جانب سے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button