انٹر نیشنل

حج کے لیے شناختی دستاویزات کا نافذ العمل ہونا شرط ہے

ریاض ۔ کے این واصف

حج ۲۰۲۳ کے عازمین حج کے لئے ایک اطلاع جاری کی گئی ہے۔ جس مین وزارت حج وعمرہ نے واضح کیا ہے کہ فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لیے شناختی دستاویزات کا نافذ العمل ہونا لازمی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’اندرون ملک سے عازمین حج کے دستاویزات نافذ العمل نہیں ہوں گے تو انہیں حج اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں کے لیے شناختی کارڈ اور غیر ملکیوں کے لیے اقامہ کم سے کم حج کے مہینے تک نافذ العمل ہو‘۔’یہی شرط خاندان کے سربراہ اور اس کے ما تحت افراد پر بھی لاگو ہوتی ہے‘۔

واضح رہے کہ وزارت حج وعمرہ نے اندرون ملک سے حج کی خواہش رکھنے والے عازمین کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button