تلنگانہ

ریونت ریڈی کی قیادت کے خلاف کانگریس کے سینئر قائدین کی بغاوت

حیدرآباد _ 17 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے سینئر قائدین نے آج  تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی کے خلاف کھلے عام بغاوت شروع کردی ہے اور ریونت ریڈی کے یکطرفہ فیصلوں کے خلاف سینئر قائدین نے سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارک کی قیام گاہ پر ایک اجلاس منعقد کیا ۔ ان قائدین نے کانگریس بچاؤ کا نعرہ بلند کیا۔ سینئر قائدین کی شکایت ہے کہ پارٹی کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ سینئرز نے اعلان کیا کہ وہ حقیقی کانگریسی ہیں۔

مدھویشکی، جگاریڈی، مہیشور ریڈی، اتم کمار ریڈی، دامودر راج نرسمہا نے بھٹی وکرمارکا کی قیام گاہ پر منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔اور پی سی سی کی نئی کمیٹی کی شدید مخالفت کی ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی  وینکٹ ریڈی نے بھٹی وکرمارکا کو فون کرتے ہوئے ریونت ریڈی کی قیادت کے خلاف منعقدہ اس اجلاس کی تائید کا اعلان کیا ۔

سینئر قائدین کا کہنا تھا کہ ریونت ریڈی مختلف پارٹیوں میں رھ کر کانگریس کی قیادت کررہے ہیں اور وہ من مانی فیصلہ کررہے ہیں جبکہ کانگریس کے حقیقی قائدین ہم ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button