تلنگانہ

جگتیال بلدیہ کی سابق چیئرپرسن بھوگا شراونی نے پارٹی اور کونسلر کے عہدہ سے بھی پیش کردیا استعفی

جگتیال _ 23 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال بلدیہ کی سابق چیرپرسن ڈاکٹر  بھوگا شراونی نے آج بی آر ایس پارٹی اور کونسلر کے عہدہ سے بھی اپنا استعفی پیش کردیا ہے 25 جنوری کو شروانی نے بلدیہ کے چیرپرسن کے عہدہ سے استعفی پیش کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار پر انھیں پریشان کرنے کا الزام لگایا تھا اور ایک ماہ بعد آج انھوں نے بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر و وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو کو مکتوب روآنہ کرتے ہوئے پارٹی کی ابتدائی رکنیت اور کونسلر کے عہدہ سے بھی استعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

وزیر تارک راماراو کو روآنہ کردہ مکتوب میں بھی بھوگا شراونی نے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کی جانب سے انھیں کس طرح سے پریشان کیا گیا اس کا تذکرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button