انٹر نیشنل

امریکہ میں 17 سالہ نوجوان کی فائرنگ میں 5 افراد ہلاک

حیدرآباد_ 14 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ نارتھ کیرولینا  میں ایک نامعلوم بندوق برادر نے سڑک پر جانے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ شمالی کیرولینا میں نیوس ریور گرین وے کے قریب ایک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ کئی زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

حکام نے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ اس دوران معلوم ہوا کہ ملزم ابھی تک پکڑا نہیں گیا، وہ اس وقت ایک گیرج میں چھپا ہوا ہے اور پولیس نے نوجوان کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس نے اطراف کے علاقوں میں مقیم افراد کو گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button