تلنگانہ

موبائل فون چارج کرنے کے دوران برقی شاک لگنے سے 10 سالہ لڑکی کی موت _ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں واقعہ

کھمم _ موبائل فون چارج کرنے کے دوران برقی شاک  لگنے سے10 سالہ  لڑکی کی موت ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع کے ایجہ منڈل میں واقع ایڈیگونیپلی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں کے باسواراجو اور جینتیل کی بیٹی نہاریکا (10) چوتھی جماعت میں پڑھتی ہے۔ رات تقریباً آٹھ بجے گھر میں موبائل فون چارج کرنے کے دوران اسے برقی شاک  لگا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

 

گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ گاؤں میں ٹرانسفارمر کی ارتھنگ ٹھیک سے کام نہ کرنے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 دنوں سے برقی کی وجہ سے بعض گھروں میں پنکھے اور ٹی وی جل رہے ہیں۔ گاؤں والوں نے شکایت کی کہ انہوں نے برقی حکام کی طرف توجہ دلائی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ برقی محکمہ کے اہلکاروں کی لاپرواہی سے لڑکی کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button