این آر آئی

ریاض میں قوالی پروگرام ۔ معروف “نظامی بندھو” گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

ریاض ۔ کے این واصف

کنوینر آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی ریاض محمد ضیغم خاں نے اپنے جاری کردہ بیان مین کہا ہے کہ “ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نظامی بندھو گروپ کا قوالی پروگرام یوم یکجہتی اور آزادی کا امرت مہا اتسو منانے کے سلسلہ مین منعقد کیا گیا ہے۔ شدنی قوالی پروگرام مین اپنے فن کا مظاہرہ کرنے قوالی گروپ مملکت پہنچ چکا ہے۔ *قوالی پروگرام* جمعرات 27 اکتوبر 2022 شام 7.30 بجے انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض (بوائز سیکشن) میں منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کا اہتمام آل انڈیا اسٹیئرنگ کمیٹی نے ہندوستانی سفارت خانے کے تعاون سے کیا ہے۔ داخلہ بذریعہ دعوت نامہ رہے گا۔ کارڈز درج ذیل اصحاب سے رابط کرکے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر مصباح العارفین، نیاز احمد، آفتاب نظامی، ابرار حسین، انتھونی ریوال، ڈاکٹر محمد اشرف، غلام محمد خاں، آصف عالم اور عامر خوندوری۔

محدود تعداد کی وجہ سے، کارڈ پہلے آئیے پہلے پائیں کی بنیاد پر مفت دستیاب ہین۔ یہ ایک فیملی پروگرام ہے تاہم، 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button