تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کا کوئی مستقبل نہیں _ رکن کونسل کویتا

تلنگانہ میں بی جے پی کا کوئی مستقبل نہیں

*ریاست میں ٹی آر ایس پارٹی پر عوام کا مکمل اعتماد*

*گمراہ کرنے والے بی جے پی قائدین کو عوام کا کرارا جواب*

*منوگوڑو ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی پرکویتا کا رائے دہندوں سے اظہار تشکر*

 

نظام آباد:۔منوگوڑوضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ منوگوڑو کے عوام نے گمراہ کرنے والے بی جے پی قائدین کو کرارا جواب دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے نظام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں کوئی بھی انتخاب ہو ٹی آر ایس کی جیت یقینی ہے۔ کویتا نے کہا کہ عوام کو ٹی آر ایس پارٹی پر مکمل اعتماد ہے اور ان کا ساتھ ہمیشہ کے سی آر کے ساتھ رہے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ اس جیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوام نے وزیراعلیٰ کے سی آر کے ویژن پر اپنے بھروسہ کا اظہار کیا ہے۔ ٹی آر ایس قائد نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کی طاقت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نلگنڈہ ضلع کے تین ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے۔ کویتا نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منوگوڑو ضمنی انتخاب سے سبق حاصل کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ عوام کارکردگی اور ترقی کی بنیاد پر ووٹ کا استعمال کرتے ہیں نہ کہ بیان بازی اور الزام تراشی پر۔ رکن کونسل نے منوگوڑو ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی پر رائے دہندوں سے اظہار تشکرکیا۔ قبل ازیں کویتا نے کارتیکا پورنمی کے موقع پرنظام آباد شہر کے نیلاکنتیشورا مندر میں خصوصی پوجا کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button