تلنگانہ

تلنگانہ میں جھلسا دینے والی گرمی _ نظام آباد ضلع میں چلتی اسکارپیو گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

نظام آباد _ 3 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے ساتھ تلنگانہ کے کئی اضلاع گزشتہ دو دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں صبح 8 بجے سے ہی دھوپ کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک جھلس جانے والی گرمی دیکھی جا رہی ہے

 

جاریہ موسم گرما میں شدید گرمی اور دھوپ کی تمازت میں اضافہ کے باعث حیدرآباد کے علاقہ کئی علاقوں میں چلتی گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ہیں اسی طرح کا ایک اور واقعہ آج دوپہر نظام آباد ضلع میں پیش آیا۔جہاں ایک چلتی اسکارپیو گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی ۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ نظام آباد ضلع کے ایڈاپلی منڈل کے جنکم پیٹ سے نظام آباد جانے کے دوران پیش آیا۔ اسکارپیو میں سوار افراد نے گاڑی سے دھواں اٹھتا دیکھا تو وہ فوراً نیچے اترے اور خطرہ ٹل گیا۔ اس کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھی اور کار مکمل طور پر جل گئی۔ اس حادثے کی وجوہات کا  پتہ نہیں چل سکا ہے۔

 

موسم گرما میں گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کو بہت چوکنا رہنا چاہیے۔ لمبا فاصلہ طے کرنے سے پہلے گاڑی کو تھوڑی دیر کے لیے روکیں۔ اس کے علاوہ زیادہ دیر تک دھوپ میں گاڑی پارک نہ کریں۔ بہتر ہے کہ صبح یا  شام سفر کرنے کو ترجیح دیں

متعلقہ خبریں

Back to top button