تلنگانہ

کانگریس نے مسلم ڈیکلریشن کا اعلان کردیا۔ اردو میڈیم ٹیچرس کیلئے اسپیشل ڈی ایس سی کا وعدہ

حیدرآباد: کانگریس پارٹی نے مسلم ڈکلریشن کا اعلان کر دیا ہے۔ حیدرآباد کے سٹی کنونشن میں منعقدہ تقریب میں مسلم ڈیکلریشن کا اعلان کیا گیا۔

 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بدعنوانیوں کا شکار وقف راضیات کو ضبط کر لیا جائے گا، وقف راضیات کا ڈیجیٹلائزیشن کیا جائے گا اقلیتوں کے لیے خصوصی سب پلان کو یقینی بنایا جائے گا، مکان کے لیے اراضی کے ساتھ ساتھ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کی جائے گی

 

اردو میڈیم ٹیچرس کے لیے خصوصی ڈی ایس سی منعقد کیا جائے گا، اقلیتوں کے لیے سالانہ چار ہزار کروڑ بجٹ مختص کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ہزار کروڑ کے قرض دیے جائیں گے۔ ایم فیل مکمل کرنے والے اقلیتوں کی پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کی جائے گی۔

 

مسلمانوں اور عیسائیوں کے قبرستانوں کے لیے خصوصی اراضی مختص کی جائے گی، نئے شادی شدہ جوڑوں کو چھ لاکھ 60 ہزار روپے کی مالی امداد کرنے کا بھی انہوں نے تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button