انٹر نیشنل

سفیر ہند سہیل اعجاز خاں نے اپنے اسناد تقرری پیش کردیئے

ریاض ۔ کے این واصف 

وزیر خارجہ مملکت سعودی عرب عزت مآب پرنس فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے قائم مقام نائب وزیر مسٹر عبدالمجید السمری نے اپنے دفتر میں نامزد سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ڈاکٹر سہیل خاں سے ان کے اسناد تقرری کی کاپی حاصل کی تاکہ ان کو خادم الحرمین شریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو پیش کئے جانے کے لئے تیاری کی جاسکے۔ اس موقع پر مسٹر عبدالمجید نے سفیر ہند کو مملکت کے وزیر خارجہ کا تہنیتی پیام پیش کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی رشتوں اور تعاون کے لئے ان کی کوششوں کی کامیابی کی تمنا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button