تلنگانہ

پالوائی شراونتی منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں کانگریس کی امیدوار

حیدرآباد _ 9 ستمبر ( اردولیکس) کل ہند کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں پالوائی شراونتی کو پارٹی امیدوار بنایا ہے شراونتی کے نام کو سونیا گاندھی نے منظوری دے دی۔پارٹی نے سرکاری طور پر امیدوار کا اعلان کردیا ہے واضح رہے کہ اس حلقہ سے سال 2018 کے انتخابات میں کانگریس ٹکٹ پر کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن چند دن قبل راجگوپال ریڈی نے کانگریس اور اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔جس کے باعث یہ حلقہ خالی ہوگیا اور بہت جلد یہاں ضمنی انتخاب منعقد ہونے والے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button