تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ ملعون راجہ سنگھ کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ سے متعلق ایڈوائزری بورڈ کا اہم فیصلہ

حیدرآباد،_ 26 اکتوبر ( اردولیکس) پی ڈی ایکٹ ایڈوائزری بورڈ نے بی جے پی کا معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ  سنگھ کے پی ڈی ایکٹ پر اہم فیصلہ سنایا ہے۔بورڈ نے پولیس کے ذریعہ درج پی ڈی ایکٹ کو برقرار رکھا۔ ایڈوائزری بورڈ نے  راجہ سنگھ  کے خلاف درج پی ڈی ایکٹ کو ختم کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ جس سے ملعون راجہ سنگھ کو بڑا جھٹکا لگا۔ اس فیصلے کے بعد ملعون راجہ سنگھ کو ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا مواقع مل گیا ہے

بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ پر عائد پی ڈی ایکٹ کیس کی گزشتہ ماہ  حیدرآباد کے بیگم پیٹ کے گرین لینڈ گیسٹ ھاوز میں پی ڈی لا ایڈوائزری بورڈ نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ اس کیس کے سلسلے میں منگل ہاٹ پولیس نے پہلے ہی پی ڈی ایکٹ ایڈوائزری بورڈ کو راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ درج کرنے کی وجوہات اور ثبوت فراہم کئے تھے ۔ راجہ سنگھ،نے چرلہ پلی جیل سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سماعت میں شرکت کی۔ملعون راجہ سنگھ کی بیوی اوشا بائی اور ان کے وکیل کرونا ساگر ایڈوائزری بورڈ کے سامنے پیش ہوئے تھے

 

اس موقع پر ملعون راجہ سنگھ نے ایڈوائزری بورڈ کے سامنے دلیل دی تھی کہ ان کے خلاف غیر قانونی طور پر پی ڈی ایکٹ درج کیا گیا ہے۔ راجہ سنگھ کی بیوی اوشا بائی نے پہلے ہی اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد پی ڈی لا ایڈوائزری بورڈ نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور آج اپنا فیصلہ سنادیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button