تلنگانہ

ایک گھنٹہ کے اندر ماں اور بیٹے کی موت _ تلنگانہ کے میدک ضلع میں افسوسناک واقعہ

میدک _ 6 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے میدک ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں دل کا دورہ پڑنے سے اندرون ایک  گھنٹہ ماں اور بیٹے کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ  میدک ضلع کے کوچن پلی گاوں میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق  36سالہ نرسمہاگوڑ کی ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔اس کی ماں جو اس سے کافی زیادہ محبت کرتی تھی، اس کی موت کاصدمہ برداشت نہ کرسکی اور بیٹے کی موت کے اندرون ایک گھنٹہ ماں 57سالہ لکشمی کی بھی دل کادورہ پڑنے سے موت ہوگئی
۔مقامی افرادکے مطابق نرسمہا گوڑ کار ڈرائیور تےا ۔ اس کو آج صبح کی اولین ساعتوں میں دل کا دورہ پڑا جس پر ا س کے ارکان خاندان نے اس کو اسپتال منتقل کیا، علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ جب اس کی ماں کو اس کا علم ہوا تو وہ اپنے بیٹے کی موت کاصدمہ پرداشت نہیں کرسکی اور اچانک گر پڑی۔ اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔
نرسمہا گوڑ کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ ایک گھنٹہ کے اندر ماں اور بیٹے کی موت پر گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button