نیشنل

گربا میں پتھراؤ کا الزام،سرعام ملزمین کی پولیس نے الکٹرک پول سے باندھ کرکی پٹائی، معافی مانگنے پرکیا گیا مجبور

نئی دہلی: ریاست گجرات میں پیر کی رات ایک گربا پروگرام میں پتھراؤ کرنے کے الزام میں گرفتار ایک شخص کا ویڈیو وائرل ہوا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس سادہ کپڑوں میں برقی پول سے بندھے ہوئے نوجوانوں کی پٹائی کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن لوگوں کو سرعام لاٹھیوں سے پیٹا جا رہا ہے وہ مسلم طبقہ سے وابستہ ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کھیڑا ضلع میں منعقدہ گربا تقریب کے دوران پتھربازی کی تھی۔ ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا اور جیل بھیجنے سے قبل ان کی سر عام پٹائی کی۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پکڑے گئے کم از کم چار سے پانچ نوجوانوں کو سادہ لباس میں ملبوس افراد کا ایک گروپ یکے بعد دیگرے ایک چوک پر برقی کے کھمبے سے باندھ کر پٹائی کی جارہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس عہدیداروں کے کہنے پر ملزم موقع پر موجود لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہے۔ اس دوران ہجوم خوشی کا اظہار کرتی نظر آرہی ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن نے پورے معاملے میں پولس کی اس کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے حکومت کو گھیر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button