کورٹلہ میں نامعلوم مسلم شخص کی موت – مقامی مسلمانوں کی جانب سے تہجیز وہ تکفین

(محمد چاند پاشاہ کی رپورٹ)
تلنگانہ کے شہر کورٹلہ میں دو روز قبل فوت ہوئے نامعلوم مسلم شخص کی تمام اسلامک رسومات کے مطابق تہجیز وہ تکفین عمل میں لائی گئی جس میں شہریان کورٹلہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کورٹلہ کے گورنمنٹ جونیئر کالج گراؤنڈ سے متصل گلی میں دو روز قبل ایک نامعلوم مسلم شخص کی نعش دستیاب ہوئی جو گذشتہ چند دنوں سے شہر کورٹلہ کے آئی۔بی روڈ علاقے میں گھوم پھررہا تھا کہ دو روز قبل اچانک اس کی موت واقع ہوئی جس کی اطلاع پاکر تلگو صحافی محمد شجاعت نے مقام واقعہ پر پہنچکر مقامی مسلمان ذی اثر افراد محمد انور صدیقی صدر مائنارٹی رپورٹرز ویلفر ایسوسیشن کورٹلہ، محمد چاند پاشاہ سینئر جرنلسٹ و صدر مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ،مرزا مکرم بیگ معتمد، عبدالرحیم سماجی کارکن، محمد وسیم ضلعی نائب صدر اقلیتی سیل کانگرس پارٹی کو دی جس پر مقامی مسلمانوں نے نامعلوم شخص کی نعش کو گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کورٹلہ کے مردہ خانہ بذریعہ ایمبولینس منتقل کرتے ہوئے نعش کو فریزر میں رکھتے ہوئے کورٹلہ پولیس کو اسکی اطلاع دی جس پر سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ شریکانت نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کی تصاویر کو مختلف مقامات کے پولیس اسٹیشن کو شناخت کیلئے روانہ کیں۔اور مقامی مسلمانوں نے اس نعش کے متعلق خبر کو نہ صرف شہر کورٹلہ بلکہ دیگر مقامات، پڑوسی ریاستوں،دیگر اضلاع اور شہروں کے سوشیل میڈیا گروپس اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے عوام کو واقف کروایا۔دو روز گزرنے کے باوجود کہیں سے کوئی بھی اس نعش کے افراد خاندان کی اطلاع نہ ملنے اور نعش کی شناخت نہ ہونے اور تین یوم گذرنے پر نعش کے خراب ہونے اور تعفن پھیل جانے کے خدشہ سے مقامی مسلمانوں نے کورٹلہ پولیس اور مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عملہ کی نگرانی میں اس نامعلوم شخص کی نعش کو مسجد عثمان اللہ میاں گٹہ مابعد پوسٹ مارٹم کے منتقل کیا اور اسلامک رسومات کے مطابق غسل دیتے ہوئے نعش کی نماز جنازہ مولانا مظفر احمد امام وخطیب مسجد عثمان کی امامت میں بعد نمازِ عصر ادا کرتے ہوئے تدفین قبرستان بلال پورہ واقع چنتل بی۔سی کالونی گٹہ میں عمل میں لائی۔ اس موقع پر محمد انور صدیقی صدر مائنارٹی رپورٹرز ویلفر ایسوسیشن کورٹلہ کی زیر قیادت محمد چاند پاشاہ سینئر جرنلسٹ و صدر مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ،مرزا مکرم بیگ معتمد،محمد شجاعت تلگو صحافی، عبدالرحیم سماجی کارکن، محمد وسیم ضلعی نائب صدر اقلیتی سیل کانگرس پارٹی،محمد نظام خان پنچایت سیکریٹری، احمد عبدالقیوم سابقہ رکن بلدیہ، عبدالواجد موظف پرنسپل، ملاں مسعود سابقہ نمائندہ کونسلر،عبدالباری منی مسجد، محمد امیر الدین، ایمبولینس ایسوسی ایشن کورٹلہ کے اراکین محمد سہیل خان، محمد رضوان،محمد طلحہ عاصم اور دیگر موجود تھے۔مقامی مسلمانوں نے نامعلوم شخص کی نعش کی تہجیز وتکفین میں قانونی طور تعاون کرنے پر سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ شریکانت، کمشنر بلدیہ کورٹلہ بٹو تروپتی، سانیٹری انسپکٹر اشوک کمار، پولیس ہیڈ کانسٹیبل تروپتی، کانسٹیبل ستئیا،کا اظہار تشکر کیا۔دیگر تفصیلات کیلئے 9440835400، 9700855786 ،8977551949،
83090 19407
نمبرس پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔