تلنگانہ

حیدرآباد میں آدھی رات کے بعد دھواں دھار بارش: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں آج آدھی رات کے بعد دھواں دھار بارش ہوئی۔ حیدرآباد، سکندرآباد اور پرانا شہرکے کئی علاقوں میں دھواں دھار بارش ہوئی جس کی وجہہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ بارش کی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سڑکوں پربارش کا پانی جمع ہوگیا تھا۔ گاڑی سوار بارش میں بھیگنے سے محفوظ رہنے کیلئے میٹرو ٹرین کے پلرس کے نیچے کھڑے دیکھے گئے۔

 

 

دونوں شہریوں کے علاوہ پرانے شہر سے بھی زبردست بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں اپل، ناگول، ایل بی نگر، تارناکہ، بوڑاپل، عنبرپیٹ، عثمانیہ یونیورسٹی، نامپلی، عابڈس، مہدی پٹنم اور ملک پیٹ ، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، امیرپیٹ اور پنجہ گٹہ کے علاوہ چارمینار سمیت پرانا شہر کے کئی علاقہ شامل ہیں۔

 

 

شہر کی سڑکیں جھیل کا منظر بیسمش کررہی تھیں۔نصف شب کے بعد بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔اسی دوران حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے تین دنوں تک بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button