تلنگانہ

حج کیلئے روانہ ہونے والے اساتذہ و سرکاری ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی سے مستثنی کرنے سوٹا کا مطالبہ

حیدرآباد۔ اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (سوٹا ) تلنگانہ کی جانب سے صدر ڈاکٹر عبدالنعیم اور جنرل سیکرٹری ریاض احمد خان نے ریاستی الیکشن کمشنر وکاس راج سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی اور نمائندگی کی کہ عازمین حج کے فلائٹس کا اغاز 9 مئی سے ہو رہا ہے جبکہ ریاست تلنگانہ میں پارلیمانی انتخابات 13 مئی کو مقرر ہیں۔ بہت سے اساتذہ اور سرکاری عہدہ داران حج کے لیے ریاستی کمیٹی کی جانب سے منتخب کیے جا چکے ہیں

 

ایسے عازمین حج کو انتخابی ڈیوٹی سے مستثنی کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حج ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے اور حج کمیٹی کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے سے عازمین حج کا انتخاب کیا جاتا ہے لہذا وہ تمام اساتذہ اور سرکاری عہدہ داران جو حج 2024 کے لئے منتخب ہوچکے ہیں اورجنہوں نے حج کے لیے مکمل رقم بھی ادا کر دی ہے انہیں الیکشن ڈیوٹی سے مستثنی کیا جائے تاکہ وہ

 

مکمل یکسوئی کے ساتھ سفر حج پر روانہ ہو سکیں۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر وکاس راج نے سوٹا کے مطالبے کو بغور سماعت کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button