تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس نے میناریٹی ڈیکلریشن ڈرافٹ کمیٹی کا کیا اعلان

حیدرآباد _ 17 اگست ( اردولیکس) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی، ایم پی  نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں اقلیتوں کے ساتھ کئے جانے والے وعدوں پر میناریٹی ڈیکلریشن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے میناریٹی ڈیکلریشن کی تیاری کے لئے پارٹی کے سینئر قائدین پر مشتمل ایک سب کمیٹی تشکیل دی ہے اس کمیٹی کو میناریٹی ڈرافٹ ڈیکلریشن تیار کرنے کی ہدایت دی ہے اس کمیٹی میں سابق وزیر محمد علی شبیر ، تلنگانہ پی سی سی کے کارگزار صدر محمد اظہر الدین,تلنگانہ کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین شیخ عبداللہ سہیل کے علاوہ پارٹی کے سینئر قائدین، ظفر جاوید , عبیداللہ کوتوال ,  محمد فہیم قریشی, جناب خسرو پاشا بیابانی کو شامل کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button