ایجوکیشن

ترکی میں تعلیمی مواقع: ایم ایس کے کارپوریٹ آفس میں 10 اگست کی شام سیمینار

حیدرآباد: ترکی میں اعلٰی تعلیم کی رہنمائی کے لئے معروف باسفورس کنیکٹ کی جانب سے 10 اگست کو شام 7 سے 9 بجے تک حیدرآباد میں ایک سیمینار بعنوان "ترکی اور اوزیگین یونیورسٹی میں تعلیم : مواقع اور فوائد” منعقد کیا جا رہا ہے ۔ یہ سیمینار ایم ایس کارپوریٹ آفس، تیسری منزل، ماں صاحب ٹینک پر رکھا گیا ہے۔اس موقع پرماہر تعلیم IIM احمد آباد کے فارغ اور Özyeğin یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ابرار علی سید اور Özyeğin یونیورسٹی میں بین الاقوامی داخلہ ٹیم کے رہنما Sertaç Aşaroğlu مخاطب کریں گے ۔

 

 

 

Özyeğin

یونیورسٹی  کا انتخاب کیوں کریں؟

یہاں طلبہ کو انگلش میڈیم تعلیم، اعلیٰ درجہ کی فضیلت ، عالمی معیار کی سہولیات، اور اسکالرشپ کے مواقع ہیں۔ تسلیم شدہ تعلیمی پروگراموں کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی کیریئر کے امکانات ہوں گے۔

کون شرکت کرے؟

انجینئرنگ، آرکیٹیکچر، لاء، مینجمنٹ، سوشل سائنسز، اور اپلائیڈ سائنسز میں دلچسپی رکھنے والے طلباء اور والدین جو بین الاقوامی تعلیم کے خواہاں ہیں۔

 

 

ابھی دیئے گئے گوگل فارمز پر رجسٹر ہوں

https://forms.gle/XMufFFHBDvx86q4v7

یا واٹس ایپ پر 7416897822/9666661047 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button