تلنگانہ

گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی انتخابات _ شراون اور ستیہ نارائنا کی امیدواری کو گورنر نے کردیا مسترد

حیدرآباد _ 25 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے گورنر تملسائی سندرراجن نے گورنر کوٹہ کے ایم ایل سی امیدواروں کے انتخاب پر ایک سنسنی خیز فیصلہ لیا ہے۔ بی آر ایس حکومت کی جانب سے سفارش کردہ گورنر کوٹہ کے ایم ایل سی امیدواروں  ڈی  شراون اور  ستیہ نارائنا کی امیدواری پر اپنا اعتراض ظاہر کیا۔ ان دونوں امیدواروں کے نام کو گورنر نے یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ ان کے پاس گورنر کوٹہ ایم ایل سی کے طور پر منتخب ہونے کی اہلیت کی کمی ہے۔

 

شراون اور  ستیہ نارائنا کو منتخب کرنے کے لیے حکومت کوئی مناسب معلومات نہیں دی ہے۔ گورنر نے کہا کہ ۔ آرٹیکل 171(5) کے مطابق،  شراون اور ستیہ نارائنا کو منتخب نہیں کیا گیا ہے..  کیونکہ دونوں نے سماجی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 171(5) کے مطابق گورنر کے کوٹہ میں سیاستدانوں کو ایم ایل سی کے طور پر تجویز نہیں کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button