تلنگانہ

شکاگو میں فاقہ کشی پر مجبور حیدرآبادی لڑکی سیدہ منہاج کو ہندوستان واپس بھیجنے کے اقدامات

حیدرآباد _ 6 اگست ( اردولیکس)  ہندوستانی قونصل خانہ کی جانب سے امریکہ کے شہر شکاگو میں پھنسی ہوئی بے یار و مدگار ہندوستانی لڑکی کی مدد کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ ہفتہ کے روز قونصلیٹ جنرل آف انڈیا نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی سیدہ منہاج زیدی کو امریکہ کے شہر شکاگوسے حیدرآباد لانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ ہندوستانی سفارتخانے نے انکشاف کیا کہ منہاج زیدی فی الحال صحت مند ہیں۔ ہم سیدہ لولو منہاج زیدی سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

 

ہم نے انھیں بتایا کہ ہم انھیں ضروری طبی دیکھ بھال اور ہندوستان جانے میں مدد فراہم کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ انھوں نے ہندوستان میں اپنی والدہ سے بھی بات کی۔ قونصلیٹ نے ٹویٹر پر کہا کہ ہم انھیں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی سیدہ منہاج زیدی اگست 2021 میں ایم ایس کرنے کے لیے امریکہ گئیں تھیں۔ وہ اکثر اپنی والدہ سیدہ وہاج فاطمہ سے فون پر بات کیا کرتی تھیں

لیکن دو ماہ سے بیٹی کی طرف سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی۔ اسی دوران حیدرآباد سے امریکہ جانے والے کچھ لوگوں نے منہاج زیدی کی شکاگو میں شناخت کی اور ان کی والدہ کو اطلاع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ منہاج کا فون، بیگ اور دیگر چیزیں کسی نے چوری کر لی ہیں

 

جس کی وجہ سے وہ شکاگو کی سڑکوں پر فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ لڑکی کی والدہ نے مرکزی وزیر جئے شنکر کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے لڑکی کی مدد کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ منہاج زیدی کی والدہ فاطمہ ایک ریٹائرڈ ٹیچر اور حیدرآباد کے علاقہ مولالی میں رہتی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button