انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔مختلف عسکری شعبوں کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین کی پاسنگ اؤٹ پریڈ

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی خواتین کا ہر شعبہ حیات میں داخلے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف اور امن عامہ کے سربراہ جنرل محمد بن عبد اللہ البسامی کی سرپرستی میں مختلف عسکری شعبوں میں خواتین کی تربیت مکمل ہو گئی ہے اور ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فارغ التحصیل خواتین اہلکار اسپیشل فورس، حج و عمرہ فورس اور سفارتی سکیورٹی پر مامور ہوں گی۔تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو سکیورٹی اور دیگر فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے ضروری مہارتیں سکھائی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں امن قائم کرنا اور دیگر فرائض کے علاوہ دفاعی اور دوسروں کی جان بچانے کے لیے مطلوبہ مہارتوں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔اختتامی تقریب اسپیشل فورس کے خصوصی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، جہاں تربیت سے فارغ التحصیل خواتین اہلکاروں نے اپنے عسکری صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button