ایجوکیشن

سدی پیٹ،محمد خواجہ مجتہدالدین کو ضلعی سطح پر بہترین ٹیچرکا ایوارڈ

سدی پیٹ: ضلع سدی پیٹ کے تاریخی شہر مدور میں واقع ضلع پریشد اردو میڈیم ہائی سکول میں متعین محمد خواجہ مجتہدالدین کو قومی یوم اساتذہ کے موقع پر تعلیمی اور تدریسی میدان میں ان کی گراں قدر خدمات اور کارناموں کی سراہنا کرتے ہوئے موصوف کو ضلعی سطح پر بہترین ٹیچر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ واضح رہے کہ جناب مجتہدالدین ضلعی بلکہ ریاستی سطح پراردو میڈیم سے متعلق بہت سی قابل قدر خدمات انجام دے چکے ہیں درس کتابوں کی تدوین کے علاوہ کورونا کے قہر کے دوران حکومت کی جانب سے آن لائن ڈیجیٹل کلاسس کی تیاری میں بھی قابل فخر کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔ موصوف کو ضلعی سطح پر پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کی پیشکشی مدور کے علاوہ جنگاوں کے اردو حلقوں میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف اردو تنظیموں سے وابستہ احباب عوامی نمائندوں خاص کر صدر جامع مسجد جنگاوں و میونسپل کو آپشن ممبر الحاج مسیح الرحمن ذاکر، محمد صمد کونسلر، مولانا عبدالحفیظ قاسمی، صدر جمعیتہ علماء اور ادب دوست احباب نے موصوف کو اس ایوارڈ کے حصول پر مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button