تلنگانہ

10 سال میں بی آر ایس نے کیا کیا؟ یہ بتانے کے بجائے کرناٹک کی کانگریس حکومت کے خلاف پھیلایا جارہا ہے جھوٹ۔ بنگلور کی خاتون کا ٹویٹ

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس نے بی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وعدوں پر عمل آوری نہ کرنے والی بی آر ایس حکومت کرناٹک کی کانگریس حکومت کے خلاف غلط تشہیر کر رہی ہے۔

 

ریاست کرناٹک میں برقی کٹوتی سے متعلق بی آر ایس قائدین کے الزامات کے تناظر میں ایک خاتون ٹویٹ کیا جسے تلنگانہ کانگریس نے ری ٹویٹ کیا ہے، کرناٹک سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بنگلور میں انہیں کسی بھی طرح کی برقی کٹوتی کا سامنا نہیں ہے

 

اور اس مہینے انہیں برقی کا بل زیرو حاصل ہوا ہے۔خاتون نے کہا ہے کہ کے ٹی آر اور بی آر ایس قائدین غلط تشہیر کو روک دیں۔ اس ٹویٹ کو تلنگانہ کانگریس نے ری ٹویٹ کیا ہے، اس ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک حکومت کی جانب سے گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری کی جا رہی ہے،

 

بی آر ایس نے 10 سال میں کیا کیا وہ بتانے کے بجائے کانگریس کے خلاف غلط تشہیر کی جارہی ہے۔کانگریسی قائدین نے کہا ہے کہ کے ٹی آر اور بی آر ایس کا اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانا شرم کی بات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button