تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کو زیر التواء ڈی اے منظور کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان

حیدرآباد _ 11 مارچ ( اردولیکس) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کو زیرالتوا ڈی اے منظور کرنے کا تیقن دیا۔ اتوار کو اپنی سرکاری رہائش گاہ میں چیف منسٹر نے ملازمین، اساتذہ اور ورکرس یونینوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ ملازمین کے ڈی اے کی منظوری کا کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ لیں گے۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آپ کو دس سال تک اپنے مسائل پر بات کرنے کا موقع نہیں ملا۔ کانگریس آپ کے مسائل کو حل کرنے کی نیت سے اپنے انتخابی منشور کو شامل کیا ہے۔ان کے حل کی ذمہ داری عوامی حکومت لے گی۔ کے سی آر خاندان کئی سالوں سے اسوسیشنز کا اعزازی صدر ہے اور برسراقتدار ہے۔

یہ ان کا وہم ہے کہ وہ پابندیوں کے ساتھ حکومت کرنا چاہتے تھے۔ مسائل کا حل پابندیاں سے نہیں بات چیت سے ہوتے ہیں۔ آپ کو اعتماد دلانے کے لیے آپ سے بات چیت کی ہے۔ آپ کے مسائل کے حل کے لیے ہم نے پہلے ہی ایک وزارتی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button