تلنگانہ

گورنر کی اجازت ملتے ہیں تارک راما راو کے خلاف کاروائی: ریونت ریڈی

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی جو دہلی کے دورہ پر ہیں انھوں نے بی آرایس کے کارگزار صدر تارک راما راو سے متعلق سنسنی خیز تبصرہ کیا ہے۔

 

چیف منسٹر نے دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر ای۔ ریس اسکام سے بچنے کیلئے دہلی آئے ہوئے ہیں۔ گورنر سے اجازت ملتے ہی ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ گورنر کی جانب سے اجازت میں رکاوٹ کے مقصد سے کے ٹی آر دہلی کے دورہ پر ہیں۔

 

ریونت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی قائدین سے کے ٹی آر کی ملاقات سے بی جے پی اور بی آرایس کے درمیان چھپا ہوا رشتہ سامنے آچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button