تلنگانہ

پارٹی بدلنے والے بی آر ایس کے 10 ارکان اسمبلی کے کیس کا سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو تلنگانہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے حکم دیا کہ کانگریس میں شامل ہونے والے بی آر ایس کے 10 ایم ایل ایز کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر اسپیکر تین ماہ کے اندر فیصلہ کریں

 

۔ یہ درخواستیں بی آر ایس قائدین کے ٹی راما راؤ، پڈی کوشک ریڈی اور کے پی ویویکانند نے دائر کی تھیں، جن میں اسمبلی اسپیکر سے نااہلی کی درخواستوں پر کارروائی کی اپیل کی گئی تھی۔

 

چیف جسٹس بی آر گوائی نے کہا کہ سیاسی وفاداری بدلنے کے واقعات جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، اور اسپیکر جب دسویں شیڈول کے تحت فیصلہ کرتے ہیں تو وہ آئینی تحفظ کے حامل نہیں ہوتے بلکہ ایک ٹریبونل کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، جس کے فیصلے عدالتی جانچ کے دائرے میں آتے ہیں۔

 

عدالت نے واضح کیا کہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے سنگل جج کے حکم میں بلاوجہ مداخلت کی، حالانکہ اُس حکم میں وقت مقرر کرنے جیسی کوئی ہدایت بھی شامل نہیں تھی

 

۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی ایم ایل اے کو کارروائی میں تاخیر کا موقع نہ دیا جائے، اور اگر ایسا ہوا تو اسپیکر اس کے خلاف منفی نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button